ناندیڑ:22مئی (ورق تازہ نیوز)22مئی کی درمیانی شب دھنے گاو¿ں میں 11.30 تا 12.30 کے درمیان ایک 45 سالہ شخص کو اپنے گھر کے باہر سونے کے دوران سر میں پتھر مار کر ہلاک کر دیا گیا۔تفصیل کے مطابق آشیش بھاگوت گائیکواڑدھنے گاوں میںتروپتی سوسائٹی میں رہائش پذیرتھا اور ویلڈنگ کا کام کرتاتھا ۔ ان کا آبائی شہر سومٹھانہ تعلقہ نائگاوں ہے ۔

اس کے والد 25 سال پہلے گاو¿ں چھوڑ کر ناندیڑ آئے تھے۔خود کی زمین لے کر اس پرگھر تعمیرکیاتھا۔اسکے والد بھگوت شیو رام گائیکواڑعمر45سال واجے گاوں میں جمیل سیٹھ کی ساءمیل میں کام کرتے ہیں۔21 مئی کی رات میں خاندان کے لوگوں نے کھانا کھایا۔اسکے بعد فریادی کے و الد شیورام گائیکواڑ گھر کی تعمیر کیلئے آئی اینٹ کو اٹھانے کاکام کررہے تھے اسی وقت لائٹ بند ہوگئی ۔ شب ساڑھے بارہ بجے بہن کی رونے کی آوازآئی تو فریادی فی الفورگھر کے اندر پہنچا اس وقت والد کاسرگھرکی دہلیز پرتھااورانکے سر پر کسی نے پتھر سے زبردست حملہ کیاتھا ،جس میںوہ شدیدزخمی ہوگئے تھے۔پڑوسیوں کی مدد سے والد کوسرکاری اسپتال منتقل کیاجارہاتھا۔راستے میںایک خانگی اسپتال میں جانچ کی گئی تو ڈاکٹرنے انھیں مردہ قرار دیا ۔ اس معاملے میں نامعلوم قاتل کے خلاف دیہی پولس اسٹیشن میں قتل کامقدمہ درج کیاگیاہے۔