ناندیڑ:پانچ مقامات پر سڑکوں اورڈیوائیڈر کے ترقیاتی کاموں کاسنگ بنیاد

0 32

ناندیڑ:27مئی (ورق تازہ نیوز) ناندیڑ شہر میں بڑھتی ہوئی آبادی، ناکافی سڑکوں اور دیگر ضروری سہولیات پر دباو¿ کو دیکھتے ہوئے، تعمیرات عامہ کے وزیر اور ناندیڑ ضلع کے سرپرست وزیر اشوک چوہان نے مختلف ترقیاتی کاموں کاسنگ بنیاد رکھا۔ آج ہفتہ8 مئی کوشہر میں 5 مقامات پر مختلف یہ پروگرام منعقد ہوئے۔آج شام ساڑھے پانچ بجے قدیم شہر کے برقی چوک میں بھی وزیر رابطہ اشوک راوچوہان کے ہاتھوں برقی چوک تا دیگلورناکہ سڑک کے ترقیاتی کام کاسنگ بنیاد رکھاگیا۔

اس تقریب میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے قانون ساز کونسل میں کانگریس کے گروپ لیڈر ایم ایل سی امرناتھ راجورکر، ناندیڑ ساو¿تھ کے ایم ایل اے موہن انا ہمبرڈے، میئر جے شری پاﺅڑے، ڈپٹی میئر عبدالغفار‘ اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیرمین کشور سوامی ودیگر کارپوریٹرس موجود تھے۔آج شہر میں جن علاقوں میں ترقیاتی کاموںکاسنگ بنیاد رکھاگیا ان مقامات میں چھترپتی شیواجی مہاراج کا مجسمہ‘ وزیر آباد میں مہاویر چوک ُبرقی چوک ُمہارانا پرتاپ چوک سڈکو‘کوٹھا علاقہ کے چھاوا چوک میں تقریب منعقد ہوئی ۔