ناندیڑ:ٹیکس کی عدم ادائیگی پر بھکتی لانس ‘موبائل ٹاور‘اسٹون کریشر سِل

ناندیڑ:19فروری۔(ورق تازہ نیوز)بقیہ غیرزرعی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر محکمہ محصول نے کاروائی شروع کردی ہے۔ غیر زرعی ٹیکس کی 100فیصد وصولی کانشانہ نئے کلکٹر ڈاکٹر ویپن اٹنکر نے دی ہے ۔ جس پر عمل آوری کرتے ہوئے گزشتہ روز تحصیل دفتر نے موبائل ٹاور 33کے وی سب سنٹر او ر منگل کاریالیہ کو سِل کردیاگیا ۔ناندیڑ تحصیل دفتر کو غیر زرعی ٹیکس کی وصولی کا 12کروڑ96لاکھ 73 روپے کا نشانہ دیاگیا ہے ۔

ضلع کلکٹر ڈاکٹر ویپن نے رجوع بہ کار ہونے کے بعد تحصیلداروں کوغیر زرعی ٹیکس کی وصولی کی ہدایت دی تھی ۔جس کے مطابق سب ڈویژنل آفیسر نے ہر تلاٹھی اور منڈل آفیسر کو غیرقانونی غیرزرعی زمین کا استعمال کنندگان کوتلاش کرکے انھیں ٹیکس جمع کرنے کی نوٹس جاری کئے ہیں ۔اس سے قبل ایڈیشنل کلکٹر خشال سنہہ پردیسیی نے ناندیڑ تعلقہ کے غیرزرعی ٹیکس وصولی کے بارے میں دو مرتبہ جایزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں وصولی کاتناسب کم ہونے پر عد م اطمینان کااظہار کیاہے اور صولی میں لاپرواہی کرنے پرکاروائی کا اشارہ بھی کیا ۔

ناندیڑ تحصیل دفتر نے اس سے قبل وصولی کے اصول کے مطابق تین مرتبہ نوٹس دینے پربھی عدم ادائیگی پر تروڑا کے گٹ نمبر 216اور 17 کے وندنا گنپتی مورگے کے بھکتی لانس و منگل کاریالیہ کو سِل کردیاگیا ۔اس کے علاوہ آنند نگر کے ٹاٹا کمپنی کے راٹھوڑ کامپلکس کے ٹاٹا ٹیلکام سروسیس کے موبائل ٹاور کو سیل کردیا ۔ اسکے علاوہ دیگلورناکہ پر واقع ایس بی آئی بینک کے اوپر واقع موبائیل ٹاور کو بھی مہر بند کردیا ۔ مہاراشٹر اسٹیٹ الیکٹرسٹی کمپنی کے نیلا کے گٹ نمبر 155 کے 80آر زمین پر 33KVسب سنٹر کو سیل کردیا اور تپا کے کانچن گری کے اسٹون کریشر کو سِل کیاگیا ۔ مذکورہ کاروائی سب ڈویژنل آفیسر لطیف پٹھان‘تحصیلدار موگاجی کاکڑے ‘ وجئے کمار پاٹے‘ منڈل آفسر چندرشیکھر سہارے ‘ بالاجی جیلیواڑ ‘ چندرکانت کنگارے ‘ انیل ‘تلاٹھی سید محسن وغیرہ نے انجام دی ۔