• 425
    Shares

ناندیڑ: 20 ستمبر (ورق تازہ نیوز)ناندیڑ شہر میں شاہراہ موت کے نام سے دیگلورناکہ روڈ کو جانا جاتا ہے کیونکہ اس سڑک پر ٹرکوں اوردیگر ہیوی گاڑیوں کی آمدورفت کے باعث کئی سڑک حادثات رونما ہوچکے ہیںجس میں اب تک سینکڑوں کی تعدادمیں معصوم لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔مگر اب ایسا لگتا ہے کہ قدیم شہر میںدوسری شاہراہ موت”ٹیپوسلطان روڈ ”بننے جارہی ہے۔اب یہاںپر چوبیس گھنٹے ما ل بردار ٹرک اور ریت کے ٹیمپو گزرتے ہیں جس کی وجہہ سے حادثات کاخطرہ بڑھ گیاہے۔

آج 20ستمبر کو شام پانچ بجے ٹیپو سلطان روڈ مال بردار ٹرک گزرہے تھے اس وقت ایک ٹرک کی وجہہ سے موٹرسائیکل سوار اوراسکا لڑکا زخمی ہوگیا اسلئے برہم عوام نے فی الفور ان ٹرکوں کو یہاںسے جانے سے روک دیا ۔کافی دیر تک ٹرکوں کو یہاںسے جانے نہیں دیاگیا۔مقامی لوگوںاور تاجروں کاکہنا ہے کہ حالانکہ ان ٹرکوں کو اس سڑک سے گزرنے کی اجازت نہیں ہے انکے لئے بائے پاس بنایاگیا۔یہ ٹرک مال ٹیکڑی ریلو ے اسٹیشن سے روزانہ مال بردار ٹرینوں سے اناج اور دیگر سامان کی حمل ونقل کرتے ہیں ۔روزانہ بیس تاتیس ٹرک یہاںسے گزرتے ہیں ۔دس سال قبل یہ علاقہ رہائشی و تجارتی نہیں تھا اسلئے مال بردار ٹرکوں کی آمدورفت پر کسی کو اعترا ض نہیںتھا لیکن اب یہاںپر آبادی بڑھ گئی اور تجارتی دوکانیں و ہوٹلیں کھل گئی ہیں اسلئے سڑک پر ہمیشہ لوگوں کا ہجو م رہتاہے۔سال2008 میں گوروتاگدی تقاریب کے موقع پر برکت کامپلکس تا اسلام پورہ تک اس سڑک کی تعمیر عمل میںآئی تھی لیکن ان ٹرکوں کی آمدورفت کی وجہہ سے آج سڑک کی حالت انتہائی خستہ ہوگئی ہے ۔

جگہ جگہ گہرے گڑھے ہوگئے ہیں۔بعض مرتبہ یہ ٹرک تیزرفتار سے یہاں سے گزرتے ہیں ایسے میں حادثات کاخطرہ اور زیادہ بڑھ گیا ہے ۔بزرگ اور چھوٹے بچوں کے علاوہ اسکول کے طلباءبھی یہاں سے گزرتے ہیں ۔سڑک کے بازو بھی دن بھر ٹرک اور ٹیمپو کھڑے رہتے ہیں۔یہاںکے لوگوں کا ضلع کلکٹر اور پولس ایس پی سے مطالبہ ہے کہ وہ اس سڑک سے ٹرک اوردیگر ہیوی گاڑیوں کی آمدورفت پرفوری پابندی عائد کرے ورنہ آئندہ دنوں میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گاجس کی تمام ترذمہ داری انتظامیہ پررہے گی ۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔