ناندیڑ : ٹرک سے موٹرسائیکل ٹکراگئی ‘ ایک نوجوان ہلاک‘ دوسرا زخمی

1,400

ناندیڑ:29ستمبر۔ (ورق تازہ نیوز)مدکھیڑ تعلقہ میں بارڈ ہائی وے پولس چوکی کے سامنے ایک ٹووہیلر گاڑی نے سڑک پر کھڑے ٹرک کو ٹکر ماری جس کی وجہہ سے بائیک پر سوار ایک نوجوان کی موت ہو گئی اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

زخمی کو سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہ واقعہ آج بروز جمعرات 29 ستمبر کو رات آٹھ بجے کے قریب پیش آیا۔ہائی وے پولیس ہیلپ سنٹر بارڈ سے

50 میٹر کے فاصلے پر بارڈ گاو¿ں کی طرف جانے والی ہائی وے (NH16 ) پر ایک سنگین حادثہ پیش آیا ہے۔ تیز رفتاری سے بارڈ کی طرف جانے والی موٹر سائیکل نے کھڑے ٹرک کو ٹکر مار دی۔

اس تصادم میں موٹر سائیکل پر سوار ایک نوجوان کی موت ہو گئی اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔دونوں حادثے کا شکار ہونے والوں کو سرکاری اسپتال وشنو پوری ناندیڑ بھیج دیا گیا ہے۔ حادثے کے بعد بارڈ تا بھوکر روڈ پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ پولیس

سب انسپکٹر راجیش یلگلوار نے کہا کہ ہائی وے پولیس نے ٹریفک کو ہموار بنایا ہے۔ اس رپورٹ کے لکھے جانے تک ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی تھی۔