ناندیڑ:ٹرک اور ایس ٹی بس میں بھیانک تصادم

0 6

ناندیڑ:3ڈسمبر ۔( ورق تازہ نیوز)ناندیڑ ۔ناگپور شاہراہ پر آسنا پُل کے قریب آج صبح چھ بجے ٹرک نے ایس ٹی بس کو زبردست ٹکرماری جس کی وجہہ سے بس میںسوار25 مسافرین زخمی ہوئے ہیں جس میں بارہ مسافروں کی حالت تشویشناک ہے ۔بس ڈرائیور کی حالت نازک ہے تمام مسافروں کو ناندیڑ کے سرکاری دواخانہ میںداخل کیاگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تیز رفتار ٹرک نمبر MH 24-AB- 6970 ناندیڑ سے گزررہاتھا ۔صبح چھ بجے ناندیڑ سے آرہی ناندیڑ پوسد بس نمبر MH20BL- 1740 کو زبردست ٹکر ماری جس کی وجہہ سے بس میںسوار پچیس مسافرین زخمی ہوگئے ۔جن میں 12مسافروں شدیدزخمی ہوئے ہیں ۔ ان مسافروں میں سرکاری ملازمت کیلئے جارہے افراد شامل ہیں ۔اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پی ایس آئی ترمبک گائیکواڑ ‘وید ‘سالنکے کے علاوہ اردھاپور پولس و قومی شاہراہ پولس فی الفور جائے حادثہ پر پہنچ گئی ۔حادثہ کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا ۔ حادثہ میںز خمی مسافرین کے نام اس طرح ہے ۔ اویناش تھاو¿را راٹھوڑ عمر 30 سال ساکن دنڈاڑا تعلقہ عمر کھیڑ ‘ شری کرشنا شیام راو¿عمر 45سال ساکن چنچ گوہان تعلقہ حدگاو¿ں‘ دیانند مریبا گجبھارے ‘33 سال ‘ساکن دھنے گاو¿ں ‘راجابائی پرمیشور جادھو 50 سال ساکن حدگاو¿ں‘ تکارام جادھو 48 سال ساکن کیروربلولی ‘ وجئے انگولے 43سال ناندیڑ‘ پروین بھگوان راو¿ یڑکے 31سال ناندیڑ‘ باپوراو¿ پاٹل 50سال بیل کھیڑتعلقہ عمرکھیڑ‘ پنڈت کشن نرواڑے 53 سال‘سنبھاجی گنڈے ‘اشوک بالابھاو¿ ‘ ابھیجت اشوک نالموار ‘ سیدسعود سید محبوب ‘کویتا سنتوش ‘ سنتوش کونڈباراو¿ ‘ نندکشور ‘ پنکج ارجن پوار‘رضوانہ بی سید یعقوب ‘ ڈھونڈباراو¿ مسکے ‘ چانگنا مادھوراو¿ لہانے ‘جگدیش چندرکانت‘ سچین اوم پرکاش ‘ شنکرراو¿ کاڑے]کاشی ناتھ چوہان‘ ان تمام زخمیوں کو ناندیڑ کے سرکاری دواخانہ منتقل کیاگیا ہے ۔