ناندیڑ:ٹرافک بلاک کی وجہہ سے کچھ ٹرینیں تاخیر سے چلیں گی

424

ٹریفک بلاک کی وجہ سے مراٹھواڑہ ایکسپریس دھرم آباد سے کچھ دن تاخیر سے روانہ ہوگی
ناندیڑ:21 جولائی(ورق تازہ نیوز) 21 جولائی سے 23 اگست 2022 تک سراوادی-کوڑی کے درمیان تین گھنٹے کا ٹریفک بلاک کیاجائے گا۔ اس کی وجہ سے کچھ ریلوے ٹرینیں متاثر ہوں گی جو درج ذیل ہیں۔

1) ٹرین نمبر 17688 دھرم آباد-منماڈ مراٹھواڑہ ایکسپریس 22 جولائی سے 24 اگست 2022 تک ہر بدھ، جمعہ اور اتوار کو دھرم آباد سے 60 منٹ تاخیر سے روانہ ہوگی۔
2) ٹرین نمبر 17617 C.S.T. ممبئی-ناندیڑ تپون ایکسپریس 21 جولائی سے 23 اگست 2022 تک ہر منگل، جمعرات اور ہفتہ کو منماڈ سے جالنا کے درمیان 90 منٹ تاخیر سے چلے گی۔
3) ٹرین نمبر 12788 اور 17232 نگرسول تا نرساپور ایکسپریس 21 جولائی سے 23 اگست 2022 کے درمیان ہر منگل، جمعرات اور ہفتہ کو نگرسول سے جالنا کے درمیان 20 منٹ تاخیر سے چلے گی۔