ناندیڑ:ٹاٹاسومو ۔موٹرسائیکل تصادم میں ایک ہلاک‘ایک زخمی

654

ناندیڑ:28اگست(ورق تازہ نیوز)تیزرفتار سے گزرنے و الی ٹاٹاسومو گاڑی نے موٹرسائیکل کو زبردست ٹکرماری جس میں نوجوان ہلاک ہوگیا اورایک دوسرا شخص زخمی ہوگیا ۔یہ حادثہ نرسی ۔گڈگا(تعلقہ نائیگاوں) مین روڈ پر اتوار کی دوپہر رونما ہوا ۔حادثہ کے بعد آس پاس کے لوگوں نے دوڑ کرزخٰمیوں کو اسپتال منتقل کروایا ۔

تفصیلات کے مطابق نائیگاوں تعلقہ کے اوراڑا کے دو سگے چچازاد بھائی آج اتوار کو دوپہر موٹرسائیکل نمبرMH 26–CV- 6554پرسوار ہوکر نرسی کے راستے احمدپور کی سمت کام کے ضمن میں جارہے تھے۔ نرسی تا گڈگا روڈ پر دوپہر ساڑھے بارہ بجے تیزسے آرہی ٹاٹاسومو گاڑی نمبر MH 29- AD_ 4980 نے موٹرسایکل سوار کو زبردست ٹکر ماری جس کی وجہہ سے دونوں نوجوان سڑک پرگرپڑے اورشدیدزخمی ہوگئے۔

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی آس پاس کے لوگ دوڑ کر جائے حادثہ پر پہنچے اور زخمیوں کواسپتال منتقل کیا۔اسکے بعد نائیگاوں پولس جائے حادثہ پر پہنچی ۔ اسپتال میں علاج کے دوران دیپک جاگیردار پوار عمر 29سال ساکن اوراڑا کی موت ہوگئی اوراسکاچچازاد بھائی سنتوش پوار شدیدزخمی ہوگیا۔اسے علاج کےلئے ناندیڑ ک سرکاری دواخانہ منتقل کیاگیاہے۔اس حادثہ میں پلسر موٹرسائیکل پوری طرح چکناچور ہوگئی ۔