https://www.youtube.com/watch?v=hz2MFS3NTF0&t=215s
ناندیڑ:8. اپریل۔(ورق تازہ نیوز)بریک دی چین نام سے حکومت نے نیا لاک ڈاون نافذ کیا ہے ۔جس کاکاروبار وتجارت پر پڑا ہے اور ناندیڑضلع کے ہزاروں تاجر متاثر ہورہے ہیں بالخصوص روزمرہ مزدوری کرکے روزی روٹی کمانے والے افرادبہت زیادہ پریشان ہیں ۔ایسے حالات میں ونچت بہوجن اگھاڑی نے ناندیڑ میںلاک ڈاون کی مخالفت میں 11 اپریل کوآئی ٹی آئی کارنرتا کلکٹرآفس تک مورچہ نکالنے کااعلان کیا ہے۔ناندیڑ میں مختلف تاجر تنظیموں و سماجی وفلاحی تنظیموں نے مورچہ کی حمایت کی ہے ۔

ونچت اگھاڑی کے ریاستی ترجمان فاروق احمد کی قیادت میں مورچہ نکالنے کی تیاری جاری ہے ،آج8اپریل کو فاروق احمدنے پارٹی عہدیداران وکارکنان کے ہمراہ چوک بازارکادورہ کرکے تاجروں سے ملاقات کی ۔اس موقع پر انھوں نے ضلع انتظامیہ کواشارہ دیاکہ اگر 10اپریل تک ضلع انتظامیہ لاک ڈاون ختم نہیں کرتا ہے تو 11اپریل کو زبردست مورچہ نکالاجائے اورپھر 12 اپریل سے کاروبار کھولنے کیلئے ونچت اگھاڑی سڑکوںپراترے گی ۔اگر ضلع انتظامیہ کو کوئی کاروائی کرنا ہے تو وہ ونچت اگھاڑی کے خلاف کرے ۔فاروق احمد نے بتایا کہ چوک بازار کے تقریبا50 تاجروں نے مورچہ کی حمایت کی ہے ۔