ناندیڑ:13. جون۔( ورق تازہ نیوز) ونچت بہوجن اگھاڑی کے ریاستی ترجمان جناب فاروق احمد اور ناندیڑ کے مشہور ڈاکٹر صدیق احمد (سہارا ہاسپٹل)کے والد محترم جناب اقبال احمد کا آج اتوار کو دوپہر کے وقت مختصر سی علالت کے باعث اسپتال میں انتقال ہو گیا۔

مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد نماز مغرب نعمانیہ نگر کی مسجد نزد ثناء اسکول ادا کی جائے گی اور تدفین اسراء نگر کے قبرستان میں عمل میں آئے گی۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے قرب و جوار میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر وتحمل دے آمین۔