ناندیڑ:ولیمہ کی تقریب سے واپسی کے دوران کار ندی میں گری

1,483

ناندیڑ: 20 ستمبر(ورق تازہ نیوز): لاتورضلع کے احمدپور تعلقہ کے ہڈولتی کے پانچ نوجوان بارہالی (ضلع ناندیڑ) میں ولیمہ تقریب میں شرکت کے بعد واپس لوٹ رہے تھے کہ پیر کی شب ان کی کار داپکا راجا پ±ل سے نیچے ندی میں گر گئی۔پیچھے بیٹھے چار نوجوان کار کاشیشہ توڑکر باہر نکلنے میں کامیاب رہے جبکہ ڈرائیور پانی میں بہہ گیا۔

منگل کی صبح علاقہ کی عوام، تحصیل ٹیم اور ریسکیو ٹیموں نے گاڑی کو ندی سے باہر نکالا۔لاپتہ ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔احمدپور تعلقہ ضلع لاتور کے ہڈلوتی کے ساکن شیخ اظہر ستار کارڈرئیور (MH14 BR 3021) اپنے چار دوستوں کے ہمراہ پیر19?ستمبرکو مکھیڑ تعلقہ کے بارہالی میں ولیمہ تقریب میں شرکت کیلئے ا?ئے تھے۔

 

ولیمہ تقریب میں شرکت کے بعد یہ نوجوان واپس اپنے گاوں کیلئے روانہ ہوئے ،شب نوبجے کے قریب ہپرگہ مضافات میں داپکا کے قریب واقع پ±ل سے پانی بہہ رہاتھا اس دوران راستہ کا اندازا نہ ہونے کے باعث ان کی کارپ±ل سے نیچے ندی میں جاگری۔ کار میں موجود چاروں نوجوان کارکاشیشہ توڑکر کار سے بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ لیکن اس حادثے میں ڈرائیور ابھی تک لاپتہ ہے۔ منگل کی صبح کار کو ندی سے باہر نکالاگیا جب کہ تحصیلدار کاشی ناتھ پاٹل، پولیس انسپکٹر وجے گوباڑے کے ساتھ ریسکیو ٹیم موقع پر لاپتہ ڈرائیور کی تلاش کر رہی ہے۔