ناندیڑ:ولیمہ میں ڈی جے پررقص کرنے پر تنازعہ ‘مسلم نوجوان کاقتل

3,452

ناندیڑ:22نومبر ( ورقِ تازہ نیوز) 21 نومبر کو ایئرپور ٹ پولس اسٹیشن کی حدود میں ولیمہ تقریب میں بند ڈی جے بجانے کے تنازع پر 22 سالہ نوجوان کو سات افراد نے قتل کر دیا، ان میں سے چار ایئرپورٹ پولیس کی تحویل میں ہیں۔ شیخ اقبال شیخ زین الدین ساکن کرم ویر نگر کی شکایت کے مطابق کرم ویر نگر میں ولیمہ کی تقریب تھی اس میں ڈی جے لگایاگیاتھا۔

لیکن قانون کی پابندی کی وجہہ سے رات دس بجے کے بعد ڈی جے نہیں بجایاجاسکتا ہے۔لیکن کچھ نوجوان مزیدرقص کرنے کے موڈ میں تھے۔بس اسی بات پرولیمہ تقریب میںدو گروپ میں زبردست جھگڑا ہوگیا،22 سالہ نوجوان شیخ معین شیخ اقبال پر سہیل خان نوید خان، آمو عرف عامر ‘شیخ پاشا، محمد ذاکر، محمد اسماعیل عرف چولی، محمد کیف اور سید صادق نے حملہ کیا جس میں شیخ معین شیخ اقبال کی شدیدزخمی ہونے کے باعث موت ہوگئی ۔

اس شکایت کی بنیاد پر ایئرپورٹ پولیس نے مقدمہ نمبر 399/2022 تعزیرات ہند کی دفعہ 302 اور دیگر کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ اس جرم کی تفتیش پولیس انسپکٹر انیرودھ کاکڑے کو سونپی گئی ہے۔ واقعہ رونما ہوتے ہی اسسٹنٹ پولس انسپکٹر نرسمہا انال داس، بالو گیلے، پولس ملازم بابا گجبھارے، دارا سنگھ راٹھوڑ، دتاترے گنگاورے، بندو قلندر اور دیگر پولیس اسٹیشن ملازمین کی ٹیم نے سات میں سے چار قاتلوں کو گرفتار کرلیا۔ اس معاملے میں دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔