• 425
    Shares

ناندیڑ:16جون۔ (ورق تازہ نیوز)ناندیڑضلع و اطراف واکناف کے اضلاع میں اچھی بارش ہونے کی وجہہ سے ناندیڑ کوپینے کاپانی سپلائی کرنے والاوشنوپوری ڈیم لبریز ہوگیا ہے ۔اسلئے اب شہریان کو پانی کی قلت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ اسی لئے میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے 21جون بروز پیر سے شہر میں دو دن وقفہ سے سربراہی آب کرنے کافیصلہ کیا ہے ۔

اس سے قبل تین دن وقفہ سے پانی چھوڑاجارہاتھا ۔ بارش ہونے سے وشنوپوری ڈیم لبریز ہونے کی خبروں کے بعد عوام کی جانب سے مطالبہ کیاجارہاتھا کہ اب شہر میں ایک دن وقفہ سے نلوں کوسربراہی آب کی جائے مگر کارپوریشن انتظامیہ نے ایک کے بجائے دو دن وقفہ سے نلوںکوپانی کی سربراہی کافیصلہ کیا ہے ۔ اگر آئندہ دنوں میںاچھی بارش ہوتی ہے تو جولائی سے شائد ایک دن وقفہ سے سربراہی آب کی جاسکتی ہے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔