ناندیڑ:وسنت راو کالے سینئر کالج میں ایگزٹرنل اسٹڈی سنٹر کے مرکز کاآغاز
ناندیڑ:21نومبر ۔ (ورقِ تازہ نیوز) حکومت ہند کے ادارے یونیورسٹی گرانٹ کمیشن نے ا مسال سے سوامی رانانندتیرتھ مراٹھواڑہ یونیورسٹی ناندیڑ کے شعبہ فاصلاتی تعلیم کے تحت جاری پوسٹ گریجویشن کورس (ایم اے ) کے طرز تعلیم میں ترمیم کے ساتھ ایگٹرنل کورس کو منظوری دی ہے تاکہ تمام ایسے طلباو طا لبات جواپنی ڈگری کی تکمیل کے بعد ملازمت ‘ تجارت اوردیگر مصروفیات کی وجہ سے روایتی طر زتعلیم سے محروم رہے جاتے ہیں انھیں اعلیٰ تعلیم کی سہولیات فراہم کی جاسکے ۔ لہذا ایس آر ٹی ناندیڑنے وسنت راو¿ کالے سینئر کالج میں ایگزٹرنل کورسیس اسٹیڈی سنٹر کے مرکز کو منظوری دی ہے ۔ اسلئے خواہشمند طلباءمزید تفصیلات کے لئے کالج کے فون نمبر 9923411963۔ 9552773557 ۔ 9665733411۔ 9028595198 سے ربط قائم کریں ۔