Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

ناندیڑ:وزیرآباد پولس اسٹیشن کے7 پولس ملازمین کورنٹائن

IMG_20190630_195052.JPG

police-station-itwara-nanded-nanded-police-14pti24ناندیڑ:18۔جون۔(ورق تازہ نیوز)شہر کے برکت پورہ علاقہ میں متوفی خاتون کے پولس ملازم بیٹے کی رپورٹ پازیٹیو آنے کے بعد وزیر آباد پولس اسٹیشن میں زیر ملازم اسکے ساتھ کام کرنے والے سات پولس ملازمین کوکورنٹائن کیاگیا ہے ۔انکے سویب کے نمونوں کی طبی رپورٹ روانہ کی گئی ہے ۔بدھ کو دستیاب 13 رپورٹ نیگیٹو رہے تھے ۔

ابھی مزید 236 رپورٹس کا انتظار ہے ۔وزیر آباد علاقہ کے ایک بینک میں کورونا کا پھیلاوہونے کے بعدسرکاری اداروں میں بھی دہشت کا ماحول ہے ۔ برکت پورہ علاقہ میں ایک خاتون کے بیٹے کی رپورٹ پازیٹیو آئی تھی ۔وہ وزیر آباد پولس اسٹیشن میں ملازم ہے ۔انکے ربط میں آنے والے سات ملازمین کے سویب کے نمونے جانچ کیلئے بھیجے گئے ہیں ۔پولس ہیڈکوارٹر میں قرنطینہ کیاگیا ہے ۔