ناندیڑ:وزیرآباد علاقہ میں چاردوکانوں میں چوریاں

 ناندیڑ:21 جولائی(ورق تازہ نیوز)شہر کے اہم تجارتی علاقہ وزیر آباد میں پولس ہیڈکوارٹرسے متصل پھول اور پوجا کاسامان فروخت کرنے والی دوکانوں میں چوری ہوئی ہیں۔جہاں سے نامعلوم افراد نے نقد ی رقم چوری کی ہے۔تفصیل کے مطابق وزیر آباد کاعلاقہ شہرکااہم تجارتی مرکز ہے جہاں پر بڑے پیمانے پر دوکانیں ہیں ۔

کل شب جن پریا ہوٹل کے قریب پھول اورپوجاکاسامان فروخت کرنےوالی چار دوکانوں میں چوری کی واردات رونما ہوئی ہے ۔چوروں نے دوکانوںکاشٹرتوڑ کر کاونٹر سے نقدی رقم چوری کرلی۔