ناندیڑ:وارث پٹھان کاشیوسینا نے پتلہ جلایا‘ دوسینا کارکنان معمولی جھلس گئے

ناندیڑ:22فروری۔(ورق تازہ نیوز)ایم آئی ایم کے سابقہ رکن اسمبلی وارث پٹھان نے گزشتہ روز متنازعہ بیان دیاتھا جس کی شیوسینا نے سخت مذمت کی ہے اورانکا پتلہ نذر آتش کیا۔شہر کے آئی ٹی آئی چوراہے پر شیوسینا نے یہ احتجاج کی ۔ایم آئی ایم قائد وارث پٹھان نے گزشتہ روز اکثریتی طبقہ کے تعلق سے متنازعہ بیان دیاتھا جس کے بعدریاست بھر میں شدید ناراضگی پائی جاتی ہے ۔ شیوسینا نے کل آئی ٹی آئی چوراہے پر وارث پٹھان کا پتلہ جلایاا ور انکے خلاف زبردست نعرہ بازی کی اورانکے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے کامطالبہ کیا۔

ا س موقع پر شیوسینا کے معاون رابطہ چیف پرکاش ماراوار ‘ ضلع چیف دتاکوکاٹے ‘ آنند بونڈھاکر‘ امیش منڈے ‘سچین کسوے موجود تھے ۔ پتلہ جلاتے وقت آگ بھڑک گئی جس کی وجہہ سے ایک سینا کارکن کے شرٹ کو آگ لگ گئی اور ایک کارکن کاانگوٹھا بھی جل گیا۔ فی الفور آگ پر قابو پایاگیا ۔

♨️Join Our Whatsapp 🪀 Group For Latest News on WhatsApp 🪀 ➡️Click here to Join♨️

جس کے باعث کچھ دیر کیلئے افراتفری پھیل گئی ۔آئی ٹی آئی کے احاطہ میں پولس کا سخت بندوبست تھا ۔ دریں اثنا اردھاپور میں بی جے پی نے علامتی پتلہ جلایااس موقع پر وارث پٹھان کے خلاف نعرہ بازی کی گئی ۔اس احتجاج میں پروین گائیکواڑ‘ ایڈوکیٹ کشور دیشمکھ ‘ تعلقہ صدر بالاجی سوامی ‘ سکھارام شرساگر ‘ ویلاس سابلے ‘وغیرہ موجود تھے۔

WARAQU-E-TAZA ONLINE

I am Editor of Urdu Daily Waraqu-E-Taza Nanded Maharashtra Having Experience of more than 20 years in journalism and news reporting. You can contact me via e-mail waraquetazadaily@yahoo.co.in or use facebook button to follow me