ناندیڑ:نوری چوک فائرئنگ معاملے میں دو ملزمین گرفتار

583

ناندیڑ:10/فروری۔ ( ورقِ تازہ نیوز)کل شب شہر کے نوری چوک مال ٹیکڑی علاقہ میں دوستوں میں کھانے پینے کے معاملے پر جھگڑا ہوگیاتھا جس میں ایک نوجوان نے دوسرے پر فائرئنگ کرکے شدیدزخمی کردیاتھا ۔پولس نے اس کیس میںدو ملزمین کوگرفتار کرلیا ہے۔ ایس پی کرشنا کوکاٹے نے اخبار ی نمائندوںکوبتایا کہ 9 فروری کوشام کے وقت شیخ عرفان شیخ گڈوعمر25سال ساکن مخدوم نگر نئی آبادی ناندیڑ اور اسکے دوست سنتوش لکشمن کرنیواڑ عمر 30سال اور ہرجیت سنگھ عرف جیتو لکھویندرسنگھ پنو 31سال پارٹی کررہے تھے ۔

اس دوران ان کے درمیان کھانے پینے کی بات پر جھگڑا ہوگیا تھا اورغصہ میں سنتوش نے اپنے پاس موجود دیسی ساخت کے کٹے سے شیخ عرفان پرفائر کردیا۔ جس کی گولی انکے پیٹ میں لگی ۔ اس واقعہ کے بعد شدیدزخمی حالت میں عرفان کووشنوپوری کے سرکاری دواخانہ میںداخل کروایاگیا۔ڈاکٹروں نے بتایا کہ عرفان کا زخم گہراہے اور آپریشن بھی کیاگیا ہے۔پھر بھی حالت تشویشناک ہے۔ائیرپورٹ پولس اسٹیشن میں عرفان کے والد شیخ گڈو کی شکایت پر ملزمین سنتوش لکشمن کرنیواڑ اورپرجیت سنگھ کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 307 ودیگردفعات کے تحت مقدمہ کااندراج کردیاگیاہے۔