ناندیڑ:نوجوان کے قتل کے معاملے میں ملزم گرفتار
ناندیڑ: 5ستمبر۔ (ورق تازہ نیوز)گنشن نگر وائی پوائنٹ کے قریب ویکی پوٹ بھرے کو پیٹ میں چھرا گھونپ کر قتل کرنے والے تین افراد میں سے ایک کو شیواجی نگر کرائم انویسٹی گیشن اسکواڈ نے گرفتار کر لیا ہے۔ 24 اگست کو انیکیت عرف سونو سریش گائیکواڑ (20سال) نے گنشن نگر وائی پوائنٹ کے قریب وکی سکھدیو پوٹ بھرے (32سال) کے پیٹ میں چھرا گھونپا اور اس کی شدید پٹائی کی۔
ابتدائی طور پر یہ مقدمہ تعزیرات ہند کی دفعہ 307 کے تحت درج کیا گیا تھا۔ اس قتل کیس میں تین افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔ وکی سکھ دیو پوٹ بھرے کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔ اس کے بعد تعزیرات ہند کی دفعہ 302 کو جرم نمبر 328 میں شامل کر دیا گیا۔ اس معاملے میں چیف اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر روی واہولے، پولیس سب انسپکٹر ملند سون کامبلے، روڈ، پولیس ملازمین شیخ ابراہیم، دلیپ راٹھوڑ، روی شنکر بامنے، دیویسنگ سنگل، شیخ اظہر، دتہ وڈجے نے اس معاملے میں قاتلوں کی تلاش کی۔
پولیس کو اطلاع ملی کہ قاتل انیکیت عرف سونو سریش گائیکواڑریاست تلنگانہ کے نظام آباد ضلع کے آرمور میں ہے اور اسی کے مطابق پولیس ٹیم نے اسے وہاں سے پکڑ لیا۔ اس ٹیم کو پولیس سپرنٹنڈنٹ پرمود شیوالے، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نیلیش مورے، وجے کباڈے، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس چندرسین دیش مکھ، شیواجی نگر کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نتن کاشیکر، لوکل کرائم برانچ کے پولس انسپکٹر دوارکا داس چکھلیکر وغیر ہ نے مبارکباد دی۔آج ملزم انیکیت گائیکواڑکو پولیس نے ناندیڑ عدالت میں پیش کیااور جج نے انھیں 8ستمبر تک پولس کسٹڈی میں رکھنے کاحکم دیاگیا