ناندیڑ:نوجوان کی تحویل سے دو دیسی پستول اورزندہ کارتوس ضبط

507

ناندیڑ:28 جولائی۔( ورق تازہ نیوز) مجرموں سے تفتیش کے دوران ملی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر شیواجی نگر پولس اسٹیشن کی کرائم انویسٹی گیشن ٹیم نے ایک 23 سالہ نوجوان کے پاس سے دو دیسی پستول اور زندہ کارتوس ضبط کئے ہیں۔ 27 جولائی کو ہر جگہ جرائم پیشہ افراد کو روکنے کی مہم چلائی گئی۔

اس کارروائی کے دوران شیواجی نگر کرائم اسکواڈ کے اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر روی واہولے، پولیس سب انسپکٹر ملند سونبالے، پولیس کانسٹیبل شیخ ابراہیم، روی بامانے، دلیپ راٹھوڑ، دیو سنگھ سنگل، شیخ اظہر، دتہ وڈجے چھان بین کر رہے تھے جب انہیں اطلاع ملی کہ انابھاو¿ ساٹھے چوک میں ایک نوجوان کے پاس بندوق ہے۔

پولیس ٹیم نے اسے روک کر تلاشی لی تو اس کے قبضے سے دودیسی پستول اور زندہ کارتوس برآمد ہوئے۔پولس نے فوراً ااسے حراست میں لے لیا۔اس کامیاب کارکردگی پر پولیس سپرنٹنڈنٹ پرمود کمار شیوالے نے شیواجی نگر کے پولس انسپکٹر ڈاکٹر نتن کاشیکر اور ان کی پولیس ٹیم کی ستائش کی ہے ۔