ناندیڑ:19جنوری(ورق تازہ نیوز) سنکلپ بھگوانداس کھنڈیل وال (عمر21) نے آج گوداوری ندی میں کود کر خودکشی کرلی۔ سنکلپ کھنڈیل وال نے حال ہی میں بی اے کی ڈگری حاصل کی تھی اور وہ آئی اے ایس آفیسر بننے کے لئے پرعزم تھا۔وہ چھوٹی عمر سے ہی ذہین تھا۔

وہ کل شام گھرسے باہر گیا تھا اور رات تک واپس نہیں آیا۔لیکن آج منگل کو صبح اس کی نعش سنت داس گنو گھاٹ(ناوگھاٹ)پر گوداوری ندی سے ملی۔ اس کے اہل خانہ نے اس کی نعش کومیڈیکل کالج میں عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اتوارہ پولس اسٹیشن کو اسکی اطلاع ملنے پر فی الفورپولس ملازمین جائے واردات پرپہنچ گئے ۔ گوداوری جیورکشک دل کے افراد نے نعش کو ندی سے باہر نکالا ۔

اتوارہ پولس نے اتفاقی موت کامقدمہ در ج کیا ہے۔ سنکلپ کے پسماندگان میں والدہ ، والد ، ایک بھائی ، ایک بہن ، چچا ، خالہ اور بھتیجا ہے۔ سنکلپ کھنڈیل وال کی خودکشی سے ان کے کنبہ اور رشتہ داروں میں میں غم و افسوس کی لہردوڑ گئی ہے۔ وہ سینئر صحافی رام پرساد کھنڈوال کا بھتیجا تھا۔