ناندیڑ:نوجوان لڑکی کوایسیڈ حملہ کی دھمکی شادی نہ کرنے پر جان سے مارنے کیلئے دھمکایا

ناندیڑ:24فروری۔(ورق تازہ نیوز)شہر کے سائنس کالج علاقہ میں ایک طالبہ کو روک کراُس پر ایسیڈ حملہ کرنے کی دھمکی دی گئی یہ واقعہ ہفتہ کو رونما ہوا ۔ا س معاملے میں پولس نے دھمکی دینے والے نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ۔تفصیل کے مطابق سائنس کالج میںزیرتعلیم طالبہ کا ایک نوجوان تعاقب کررہاتھا جس کی وجہ سے طالبہ پریشان تھی اورنوجوان کوروکنے کی کوشش بھی کی ۔اسی لئے ہفتہ کے دن نوجوان نے لڑکی کوراستے میں روک دیااورجبراً ہاتھ پکڑ کر شادی کرنے کی دھمکی دی۔

شادی سے انکار کرنے پر ایسیڈ حملہ کی دھمکی بھی دی ۔جب لڑکی نے مخالفت کی تو نوجوان نے اس مارپیٹ بھی کی ۔اور پھر جان سے مارنے کی دھمکی بھی دے دی ۔اس بارے میں خوفزدہ لڑکی نے اپنی سہیلی اور گھروالوں کو واقف کروایا۔ اسلئے فی الفورلڑکی اپنے والدین کے ہمراہ بھاگیہ نگر پولس اسٹیشن کارخ کرکے نوجوان کے خلاف شکایت درج کروائی ۔ انسپکٹر ایس کے نرواڑے معاملے کی تفتیش کررہے ہیں ۔