ناندیڑ:نوجوان لڑکااپنی معشوقہ کیساتھ فحش حرکتیں کرتے پایاگیا

ناندیڑ:31 ڈسمبر۔ (ورق تازہ نیوز)دو دن قبل ہوائی اڈہ پولس اسٹیشن کی پولس نے آنند نگر علاقہ میں دو کافی ہاوسوںپرچھاپہ مارکروہانن سے 7 نوجوان جوڑوںکوقابل اعتراض حالت میں پکڑاتھا ۔ یہ نوجوان لڑکے اور لڑکیاں کافی ہاوس کے کیبن میں بیٹھ کر فحش حرکات کررہے تھے ۔ اس کے بعد پھر اےکبار آنندنگر کی ایک کافی شاپ میں نوجوان لڑکوںاور ان کی نوجوان معشوقاﺅں کی موجودگی کی اطلاع ملتے ہی کچھ نوجوانوں نے کافی شاپ پر ہلہ بول دیا ۔

پتہ چلاتھا کہ ایک نوجوان اپنی نوجوان معشوقہ کے ساتھ کافی شاپ کے اندر بیٹھاہوا ہے ۔جب مشتعل نوجوان وہاں پہنچے روم کاشٹر اندر سے لا ک تھااس لئے نوجوانوں نے شٹر پرمارناشروع کیااسی دوران وہاں پولس پہنچ گئی اور اس نے شٹر کھلواکر فحش حرکتیں کرنے والے جوڑے کواپنی حراست میں لیا۔نئے شہر کے کافی ہاوسوں میںغیر شادی شدہ نوجوان جوڑوں کوپیار ومحبت کرتے اورفحش حرکتیںکرتے ہوئے اکثر وبیشتر واقعات پیش آرہے ہیں۔

Leave a comment