ناندیڑ:نوجوان شبیر سوداگر کا علالت کے باعث انتقال
ناندیڑ:30/جنوری۔ ( ورقِ تازہ نیوز)افسوس کیساتھ اطلاع دی جاتی ہیکہ شہر کے قدوائی نگر کے نوجوان محمد شبیر سوداگر ولد عبد الروف سوداگر عمر 45 سال کا آج بروز پیر کو صبح کے وقت طویل علالت کے باعث انتقال ہوگیا۔
وہ مزاحیہ شاعری بھی کرتے تھے اسلئے انھوں نے اپنا تخلص "مرچی”رکھا تھا ۔اس طرح انھیں شبیر مرچی کے طور پر پہچانا جاتا تھا ۔
انکی نماز جنازہ آج بعد نماز عشاء کربلا کے قبرستان میں ادا کی جائے گی اور اسی سے متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئے گی ۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے ۔امین۔