ناندیڑ:نوجوان شاہد نواب کا انتقال
ناندیڑ:23. جولائی ۔( ورق تازہ نیوز)جناب رشید نواب ساکن بلال نگر ناندیڑ کے نوجوان فرزند شاہد نواب عمر 22 سال کا آج سہ پہر حیدرآباد کے خانگی اسپتال میں دوران علاج انتقال ہوگیا ۔
شاہد نواب کچھ دنوں سے بیمار تھے۔ناندیڑ میں صحت میں بہتری نہ ہونے پر حیدرآباد منتقل کیا گیا تھا لیکن وہاں بھی کوئی بہتری نہیں آئی اور آج اپنے مالک حقیقی سے جا ملے ۔مرحوم شاہد نواب ،پاشو نواب ،بابو نواب، منا نواب، قدیر نواب اور خالق نواب کے حقیقی بھتیجے تھے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے ۔آمین ۔انکی نماز جنازہ وتدفین آج شب کربلا کے قبرستان میں ساڑھے گیارہ بجے ادا کی جائے گی۔جنازہ کمبھار ٹیکڑی سے انکے آبائی مکان سے نکلے گا ۔