ناندیڑ : نصیر الدین کو 9 لاکھ 60 ہزار کا چونا لگادیا

2

ناندیڑ: 30نومبر ۔ (ورق تازہ نیوز) شہر کے باغبان گلی میں ایک تاجر کو 9 لاکھ 60 ہزار روپے کی دھوکہ دہی کا جرم اتوارہ پولس اسٹیشن میں درج کیاگیا ہے ۔

شیخ نصیر الدین شیخ ابو طاہر ساکن اسریٰ نگرناندیڑ سے ایک سونے چاندی کے بیوپاری نے 300 گرام سونا خریدا تھا 300 گرام سونے کی خریدی کاسودا رحیم اسمیکر جویلرس باغبان گلی صرافہ میں کیا گیاتھا ۔

شیخ نصیر الدین سے 9لاکھ 60ہزار روپے وصول کئئے گئے تھے۔

لیکن اسے سونے کے زیورات نہیں دئےے گئے ۔شیخ نصیرالدین نے کئی بار سونے کاتقاضہ کیالیکن اسے ہربار ایک نئی تاریخ دی گئی ۔

جب سونا نہیں ملا تو نصیرالدین نے اتوارہ پولس اسٹیشن میں شکایت دی ۔ پولس نے ملزم کے خلاف جرم درج کرلیا ہے ۔