ناندیڑ:ندی گھاٹ کے قریب ڈنکن کے پاس نوجوان کاقتل ‘ اب تک کئی افراد کی گرفتاری

1,357

ناندیڑ:22نومبر ( ورقِ تازہ نیوز)ناندیڑشہر کے گوداوری ندی گھاٹ کے پاس ڈنکن علاقہ میں گزشتہ روز ایک نوجوان کو بے رحمی سے قتل کردیاگیا۔اس معاملے میں وزیرآباد پولس نے اب تک کئی کھڑکپورہ ‘واگھی روڈ علاقوں سے نوجوانوں کوحراست میں لے چکی ہے ۔

تفصیل کےمطابق ناندیڑ کے مال ٹیکڑی کے ساکن سوپنل ناگریشور عمر 30سال کو کچھ نوجوان جیوتی ٹاکیز علاقے سے اٹھاکرڈنکن علاقہ میں سیلانی بابادرگاہ کے چلّہ کے پاس لایاگیااور مارپیٹ کی گئی اور پھر نامعلوم افراد نے اسکاقتل کردیا ۔ایسی بھی اطلاع ہے کہ یہ محبت کامعاملہ ہے۔کل جیسے ہی واقعہ کی اطلاع ملی وزیرآباد پولس اسٹیشن کے پی آئی جگدیش بھنڈروار اپنے معاونین کے ہمراہ جائے واردات پر پہنچ گئے  تھے۔

پولس نے پنچنامہ کرکے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کردیا۔اس قتل کی واردات کے بعد کل رات سے وزیر آباد پولس نے ڈنکن سے متصل علاقوںجیسے کھڑکپورہ ‘ واگھی روڈ سے کچھ لوگوں کوحراست میں لیاگیا ہے ۔