ناندیڑ:ناوگھاٹ میں گوداوری ندی سے نامعلوم شخص کی نعش دستیاب

900

ناندیڑ:26 /مئی۔ ( ورقِ تازہ نیوز) 45 سالہ شخص کی نعش جمعہ (26 مئی) کو شہر میں ہولی کے قریب ناوگھاٹ گوداوری ندی کے کنارے سے ملی۔ نعش کی حالت کے مطابق پولس نے امکان ظاہر کیا ہے کہ اسکی موت تین چار دن قبل ہوئی ہوگی اور اتوارہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

جمعہ کی صبح کچھ لوگوں کو شہر کے ناوگھاٹ میں گوداوری ندی میں ایک نامعلوم مرد کی نعش تیرتی ہوئی ملی۔ واقعے کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی گئی۔ اتوارہ پولس اسٹشن کے پولس انسپکٹر دیوکتے کی رہنمائی میں پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی۔ نعش کی ابتدائی حالت کی بنیاد پر پولیس نے اندازہ لگایا ہے کہ متوفی کی موت تین سے چار دن قبل ہوئی تھی۔

اس لیے لاش کو نکالنے کے لیے لائف گارڈز کو بلانا پڑا۔ پنچنامہ اور دیگر رسمی کارروائیوں کی تکمیل کے بعد نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔نامعلوم شخص کا قد پانچ سے ساڑھے پانچ فٹ ہے اور اس نے کالی پینٹ اور شرٹ پہن رکھی ہے۔ پولیس انسپکٹر دیوکٹے کی رہنمائی میں اتوارہ پولس مزید تفتیش کر رہی ہے۔