ناندیڑ:نامور پانی کی ٹینکی کے نام سےڈپلیکٹ ٹاکی بنانے والی فیکٹری کا پردہ فاش
ناندیڑ:16 /مئی۔ ( ورقِ تازہ نیوز)پولیس کی ایک ٹیم نے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ابیناش کمار کے ساتھ سپریم نام کے جعلی ٹریڈ مارک کا استعمال کرتے ہوئے ایسے پانی کے ٹینک بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا اور وہاں کے دو لوگوں کے خلاف کاپی رائٹ ایکٹ اور ٹریڈ مارک ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا۔سری ہر شیوشرن ترپاٹھی سپریم انڈسٹریز کے مسلمہ ڈیلر ہے۔
انہوں نے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ابیناش کمار سے ملاقات کی اورمشہور پروڈکٹ کے فرضی نام کا استعمال کرتے ہوئے ناندیڑ کے ایم آئی ڈی سی علاقے میں جعلی پانی کے ٹینک بنائے جانے کی اطلاع دی۔ اس کے بعد ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ابیناش کمار، انسپکٹر آف پولیس ناندیڑ دیہی دلیپ ٹڈکے، اسسٹنٹ انسپکٹر آف پولیس سریش تھوراٹ اور کئی پولیس افسران اور اہلکاروں نے 15 مئی کی شام 7 بجے پانڈورنگ انڈسٹریز ایم آئی ڈی سی کا دورہ کیا۔
اس جگہ پر سپریم نام لکھے ہوئے مختلف سائز کے تقریباً 20 پانی کے ٹینک ملے تھے۔ شکایت کے مطابق پنڈورنگ انڈسٹریز نے سپریم کا نام دھوکہ دہی سے استعمال کرکے ٹریڈ مارک ایکٹ اور کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی ہے۔