ناندیڑ:8. اپریل۔(ورق تازہ نیوز)محمد ناصر خطیبِ کے والد ماجد خطیب عبدالقیوم عرف قیصر میاں کا آج 8 اپریل کو صبح ساڑھے نو بجے انکی رہائش گا ہ واقع پیر برہان نگر ناندیڑ میں انتقال ہوگیا۔انکی عمر 78 سا ل تھی۔

انکی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر اردھا پور میں ادا کی گئی اور تدفین وہی عمل میں آئی۔مرحوم کے پسماندگان میں اہلیہ۔دو لڑکیاں اور تین بیٹے ہیں۔وہ چند سال قبل محکمہ ایریگیشن میں سینئر کلرک کے عہدہ پر وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش ہوئے تھے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔آمین