ناندیڑ:نابالغ چور کی تحویل سے 13سائیکل اور 14موبائیل ضبط

0 15

ناندیڑ:15 نومبر(ورقِ تازہ نیوز)ناندیڑشہر سے چوری ہوئے سائیکل او ر متعدد موبائل فون ایک نابالغ چور کی تحویل سے برآمد ہوئے ہے ۔ بھاگیہ نگر پولس کو خبر ملی تھی کہ ایک نابالغ لڑکا نئی مہنگی سائیکل کے ساتھ گھوم رہا ہے اسکے بعد پولس نے اسے تحویل میں لے کر پوچھ تاچھ کی ۔ جس پر لڑکے نے کہاکہ اسکے دوست کی سائیکل ہے اوربھاو¿ سارچوک سے لایا ہے ۔اسکے بعد پولس نے سائیکل پر موجود فیرم نمبر کی جانچ کی جس میں انکشاف ہوا کہ اس سائیکل کی چوری کا مقدمہ درج ہے ۔ اسکے بعد پولس نے لڑکے کی تحویل سے چوری کی 13مختلف سائیکلیں اور مہنگی سائیکل ضبط کرلی اسکے علاوہ 14موبائل فون بھی ضبط کئے گئے ۔اس طرح سائیکلیں ورموبائل سمیت ایک لاکھ 93ہزار روپیوں کامال ضبط کیاگیا ہے۔اس نابالغ لڑکے کی گرفتاری پی آئی انیرودھ کاکڑے کی رہنمائی میں پی ایس آئی چترنجن ‘ شیوراج گونارکر ‘ سچین گائیکواڑ ‘ویجناتھ پاٹل ‘ویلا س کدم ‘ شیخ فیاض‘ صمد پٹھان ‘بالاجی ڈھولے نے انجام دی ۔