ناندیڑ:نابالغ لڑکی کے اغواءکے معاملہ میں چار ملزمین کو عدالتی تحویل

کنڈلواڑی (ناندیڑ):10 ستمبر ( ورقِ تازہ نیوز) کنڈلواڑی میں ایک نابالغ لڑکی کو بہلا پھسلاکر اغواءکئے جانے کی واردات پیش آئی تھی۔ اس معاملہ میں پانچ ملزمین کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ جس میں ایک نابالغ لڑکابھی شامل ہے۔ دریں اثناءاہم ملزم کے ساتھ دیگر تین ملزمین کو عدالتی تحویل میں روانہ کئے جانے کی اطلاع پولیس ذرائع سے موصول ہوئی ہے۔

شہر کے نابالغ لڑکی کو 3 ستمبر کو بہلا پھسلاکر اغواءکردیا گیا تھا۔ اس معاملہ میں کنڈلواڑی پولیس نے ملزمین کے خلاف دفعہ 363 کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے شہر کے ساٹھے نگر علاقہ سے ملزم اجئے بھوسلے کے بشمول پانچ ملزمین ااس معاملہ میںملوث ہونے کاا نکشاف کیا۔ اس معاملہ کا اہم ملزم اجئے بھوسلے کے علاوہ دیگر تین ملزمین کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔

ابتداءمیں انہیں تین یوم کی پولیس کسٹڈی سنائی گئی تھی۔ بعد ازاں عدالت نے انہیں عدالتی تحویل میں روانہ کردیا۔ جبکہ ایک نابالغ ملزم ہونے کی وجہہ سے اس کے والد کو نوٹس دی گئی۔ دیگر ایک ملزم کی تلاش جاری ہے۔ اس معاملہ میں ملزمین کے خلا ف پوکسو قانون کی دفعات بھی لگائی گئی ہیں۔

اس کاروائی میں کنڈلواڑی پولیس اسٹیشن کے اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر وشوجیت کاسلے کی رہنمائی میں پولیس سب انسپکٹر نارائن شندے، پولیس ملازم سنجے چاپلوار، سنیل واسٹے وااڑ، ارونا شری واستو و دیگر نے حصہ لیا۔