ناندیڑ:نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی ‘ملزم کو 10سال قید بامشقت
ناندیڑ:6فروری۔(ورق تازہ نیوز)7 سال سے کم عمر نابالغ لڑکی کےساتھ زبردستی عصمت ریزی کرنے والے نوجوان کو سیکنڈایدیشنل سیشن جج کے ۔این۔گوتم نے دس سال قید بامشقت اور پانچ ہزارروپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے اس معاملے میں ہنو ز ایک ملزم فرار ہے ۔بلولی کے قریب ایک گاوں میں رہنے والی 17سال سے کم عمر کی لڑکی کوگھر میں جھگڑا ہونے کے بعد اکیلی ناندیڑ آگئی تھی یہاں اسکی بہن رہتی ہے جہاں وہ چلی گئی ۔
دو دن یہاں رہنے کے بعد دوبارہ لڑکی اپنے گاوں کے جان پہنچان والے ناندیڑسے قریب گاوںں میں رہنے شخص کے پاس چلی گئی یہ شخص ہردن صبح تین بجے اپنے کام کیلئے گھر نکل جاتا تھا ۔26مارچ 2018ءکووہ شخص لڑکی کو لے کر ناندیڑ آیااور ناندیڑ ریلوے اسٹیشن پرچھوڑدیااس نے کہاکہ دن نکلنے کے بعد وہ روم کی طرف چلی جائے اسلئے لڑکی وہاں بیٹھ گئی اسکے بعد لڑکی کو دوبارہ ایک اور رشتہ دار مل گیاجسے وہ اپنے گھر لے گیا اسکے بعد وہاںسے دوبارہ بہن کے گھر لے جارہاتھا کہ زرعی کالج کے احاطہ میں جاتے وقت وہاں پر دو افراد شراب پیتے بیٹھے تھے ۔کچھ دیربعد وہ رشتہ دار لڑکی کو چھوڑ کرواپس چلاگیالیکن اسے ڈر لگ رہاتھااوردوڑنے لگی اسی وقت دونوں نوجوانوں نے لڑکی کوپکڑ لیااور ایک نوجوان نے لڑکی کے ہاتھ پاوں باندھ دئےے اور لڑکی کوچیخ وپکار سے روکنے کیلئے لڑکی کے منہ میں کپڑا ڈالااور پھر دوسرے نوجوان نے اسکی عزت پرہاتھ ڈالا
۔یہ واقعہ 26مارچ کو شام کے وقت رونما ہوا ۔اس واقعہ کے فوری بعد لڑکی بھاگیہ نگر پولس اسٹیشن پہنچی اور اپنے ساتھ رونما واقعہ کی شکایت درج کروائی ۔ملزمین کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 376‘34اور انسداد اطفال جنسی تشددایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیاگیاہے ۔پولس نے ملزمین کی تلاش شروع کردی اور شوبھم عمر26سال ساکن کلیان نگر ناندیڑکوگرفتار کرلیا جبکہ دوسرے ملزم شیخ ناصر شیخ مزمل ساکن گوکل نگرناندیڑ کوبھی تلاش کیالیکن وہ نہیں ملا ۔پولس نے شوبھم کے خلاف چارج شیٹ تیار کرکے عدالت میںدائر کردی۔ عدالت میںگیارہ گواہوںکے بیانا ت قلمبندکئے گئے اور لڑکی کی میڈیکل جانچ کی گئی ۔ڈاکٹر کی رپورٹ میں جنسی زیادتی کا درج تھا ۔جج کے این گوتم نے ملزم کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے پوسکو ایکٹ کے تحت دس سال قید بامشقت کی سزاا ور پانچ ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا ۔