ناندیڑ:نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی ‘ملزم کو 20سال قید بامشقت

ناندیڑ:11فروری۔(ورق تازہ نیوز)نابالغ لڑکی عصمت ریزی کرنے والے ملزم نوجوان کو20سال قید بامشقت کی سزاسنائی گئی او ر ملز م کوپانچ ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا ہے ۔مکھیڑ کے ایڈیشنل سیشن جج نتین تری بھون نے سزاسنائی ہے ۔فروری 2017ءمیں مکھیڑ پولس اسٹیشن حدود کے ایک دیہات میں نابالغ لڑکی خانگی دواخانہ میں زیرعلاج تھی ۔ اسی دوران میڈیکل آفیسر کو معلوم ہوا کہ لڑکی حاملہ ہے ۔

اسلئے معاملہ کو پولس سے رجو ع کیا۔8فروری 2017ءکو مکھیڑ پولس اسٹیشن میںمتاثرہ لڑکی کی والدہ نے شکایت درج کروائی جس کے مطابق کچھ ماہ قبل سے انکی بیٹی اکیلی رہے رہی تھی ۔اس وقت پڑوسی وینکٹ یڑگے انکے گھر آیاتھا۔وہ ٹی وی دیکھنے کیلئے لڑکی کے گھر میں جارہاتھااور اسی دوران لڑکی کا جنسی استحصال کیااور وہ حاملہ ہوگئی ۔علاج کےلئے دواخانہ میںداخل کیاگیاتھا جس کے بعد اس جنسی زیادتی کا انکشاف ہوا ۔

لڑکی کی والدہ کی شکایت پر ملزم کے خلاف عصمت ریزی کامقدمہ درج کیاگیا۔ملزم وینکٹ یڑگے کو اس وقت کے اے پی آئی ونود کامڑے نے گرفتار کرلیاتھااور اسکے خلاف عدالت میںچارج شیٹ دائر کردی ۔عدالت میں چھ گواہوںکے بیانا ت قلمبند کئے گئے اور لڑکی کی گواہی اہمیت کی حامل رہی ۔جج نتیش تری بھون نے ملزم کو قصوروارٹھہراتے ہوئے 20سال قیدبامشقت اور پانچ ہزار روپے جرمانہ کی سزاسنائی ہے ۔

HAJJ ASIAN

WARAQU-E-TAZA ONLINE

I am Editor of Urdu Daily Waraqu-E-Taza Nanded Maharashtra Having Experience of more than 20 years in journalism and news reporting. You can contact me via e-mail waraquetazadaily@yahoo.co.in or use facebook button to follow me