ناندیڑ:نائب قاضی و امام رحمت اللہ خان کا انتقال
ناندیڑ:5/ مارچ ۔(ورق تازہ نیوز) ناندیڑ شہر کے نائب قاضی رحمت اللہ خان کا گزشتہ شب طویل علالت کے باعث انتقال ہوگیا۔ انکی عمر 70 سال تھی۔ انھوں نے مسجد بڑی درگاہ شریف۔مسجد یکخانہ گاڑی پورہ سمیت شہر کی دیگر مساجد میں بھی امامت کی تھی
انکے بڑے برادر وحید اللہ خان عطاء حیدرآبادی نے بتایا کہ رحمت اللہ خان مرض فالج میں مبتلا تھے ۔اور دو سال سے علیل تھے۔ انکی نماز جنازہ آج بروز اتوار 5 مارچ کو مسجد بڑی درگاہ میں ادا کی جائے گی اور اسی سے متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئے گی ۔
مرحوم کے پسماندگان میں دو بیٹے ۔دو بیٹیاں اور اہلیہ محترمہ ہیں۔ اللہ ربّ العزت سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔آمین۔