ناندیڑ : نئی آبادی میں شیخ رئیس کوچاقو گھونپ دیا گیا

1,791

ناندیڑ:30اگست(ورق تازہ نیوز) 29 اگست کو رات 10 بجے شراب کے نشے میں جھگڑے کے دوران ایک نوجوان نے دوسرے نوجوان کو ران میں چھرا گھونپ کر زخمی کر دیا اور حملہ آوروں میں سے ایک کو شیواجی نگر پولس نے حراست میں لے لیا ہے۔

کل رات نئی آبادی علاقے میں، جیون اتم شنکھپال اور اس کے ساتھ تین دیگر نوجوان اس علاقے میں ایک پان ٹپری پر گئے تھے۔ بحث کے دوران شیخ رئیس شیخ فاروق (26سال) نوجوان نے لڑائی میں مداخلت کی اور لڑائی ختم کرانے کی کوشش کی۔ اس وقت جیون اتم شنکھپال اور دیگر تین افراد نے شیخ رئیس پر حملہ کیا اور ان کی ران میں چھرا گھونپ دیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی شیواجی نگر تھانے کے پولس انسپکٹر اور کئی پولس افسران اورملازمین موقع پر پہنچ گئے۔ فی الحال شیخ رئیس کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔ چار حملہ آوروں میں سے جیون شنکھپال کو شیواجی نگر پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔