ناندیڑمیں9نومبر کوجلسئہ سیرت النبی و اصلاح معاشرہ

0 55

ناندیڑ-8/نومبر(ورقِ تازہ نیوز)جناب محمد الطاف صدر پیس ایجوکیشن اینڈ ویلفئیر سوسائٹی ناندیڑ نے اپنے ایک صحافتی بیان میں بتایاکہ ملکی سطح پر مسلمانان ہند شادی بیاہ کی تقریب کو سادگی کیساتھ منانے شعور بیداری مہم کے تحت پیس سوسائٹی کے زیراہتمام 9/نومبر بروز جمعہ بعد نماز مغرب انوار گارڈن فنکشن ہال’حیدرباغ نمبر1’ناندیڑ ‘مہاراشٹرا میں عظیم الشان پیمانہ پر جلسۂ سیرت النبیﷺو اصلاح معاشرہ کا انعقاد عمل میں لایا جارہاہے جسکی سرپرستی مفتئی مہاراشٹرا حضرت العلامہ الحاج مفتی خلیل الرحمٰن قاسمی مفتئی اول کرینگے-جبکہ آفتاب صحافت ممتاز بزرگ صحافی عالی جناب الحاج نواب میر زاھد علی خان مدیر اعلیٰ روز نامہ سیاست حیدرآباد دکن صدارت کرینگے-سکندر فن خطابت حضرت العلامہ رفیع الدین اشرفی پربھنی ‘اسدالعلماء تنویر صحافت مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ و جنرل سیکریٹری کل ھند سنی علماء مشائخ بورڈ ضلع محبوب نگر تلنگانہ اسٹیٹ اور ڈاکٹر علیم خان فلکی مرکزی صدر سوشیوریفارمس سوسائیٹی حیدرآباد مہمانان خصوص کی حیثیت سے خطاب کرینگے-مولانا محمد ایوب قاسمی نظامت کے فرائض انجام دینگے-مقامی شرکاء جناب سید معین الدین کارگذار صدر سماج وادی پارٹی’جناب شمیم عبداللہ چیرمین اسٹینڈنگ کمیٹی بلدیہ عظمیٰ’ڈاکٹر وجاہت مرزا ایم ایل سی پوسد’جناب محمد ناصر کارپوریٹر ‘جناب مسعود خان کارپوریٹر’الحاج عبدالجلیل عمودی سیٹھ’جناب عبدالصمد سیٹھ سابق کارپوریٹر ‘جناب محمد خان پٹھان راشٹروادی کانگریس’جناب ذاکر چاؤش سماجی قائد’جناب حاجی نہال سیٹھ گروپ لیڈر بلدیہ ہنگولی’ حضرت سید شاہ محمد نصیر الدین متولی بڑی درگاہ شریفؒ ناندیڑ’ مولانا سرور قاسمی صدر صفاء بیت المال ‘جناب مجیب احمد جاگیر دار صدر بلدیہ مدکھیڑ’جناب الحاج شیخ محمد صاحب سیکریٹری مولانا آزادؒ ایجوکیشن سوسائٹی’جناب سید ہاشم سیٹھ’جناب سید عظمت علی سید حسن علی سماجی قائد’جناب سلیم ملی جمعیتہ العلماء ‘جناب قاضی محمد رفیق (جمعیتہ العلماء) و دیگر موجود ہیں-حضرت العلامہ مفتی محمد عبدالحسیب قادری مولوی کامل جامعہ نظامیہ و مولانا محمد ایوب قاسمی جمعیتہ العلماء نے شمع محمدیؐ کے پروانوں سے جوق در جوق تعداد میں مع دوست احباب شرکت کی اپیل کی ہے-