ناندیڑ:21۔جنوری۔ (ورق تازہ نیوز)ریاستی حکومت نے مہاراشٹرمیںاو ل تابارہویں جماعت تک اسکولوں کو کھولنے کاحکم دیا ہے اور ریاست میں 24 جنوری سے اسکولوں کوکھولنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ مگر حکومت نے یہ بھی ہدایت دی کہ مقامی انتظامیہ کواختیار ہے کہ وہ کورونا کی مقامی صورتحال کودھیان میں رکھتے ہوئے اپنے طور پراسکولوں کوکھولنے کے تعلق سے فیصلہ لے سکتے ہیں۔

اسی ضمن میں آج 21جنوری کوناندیڑضلع کلکٹرڈاکٹرویپن اٹنکر چیف ضلع ہنگامی انتظامیہ ناندیڑنے ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ناندیڑضلع میں کوویڈ 1`9 کی موجودہ صورتحال کو مدنظررکھتے ہوئے 15 تا18سال عمر کے طلباءکی ٹیکہ کاری کے پیش نظر 24 جنوری سے ناندیڑضلع کے تمام میڈم کے 9 ویں تا بارہویں جماعت کے اسکول شرو ع کرنے کو منظوری دی جارہی ہے ۔ا سلئے ناندیڑضلع میں فی الحال اول تا آٹھویں جماعت کے اسکول نہیں کھلیںگے۔