ناندیڑمیں Zomato کے مسلم ڈیلیوری بوائے پر شرپسندوں کا حملہ ‘ویڈیودیکھیں

4,527

ناندیڑ:11 /مارچ۔ ( ورقِ تازہ نیوز)جب سے مرکز میں زعفرانی حکومت نے اقتدار سنبھالا ہے اس کے بعد سارے ملک میں ایک مخصوص طبقہ یعنی مسلمانوں کے خلاف نفرت کی مہم شروع کی گئی ہے اورہجوم کی شکل میں شرپسند عناصر مسلمانوں کو نشانہ بنارہے ہیں جس میں اب تک بڑی تعدادمیں مسلمانوں کی موت بھی ہوچکی ہے۔یہ نفرتی مہم کا زہر عام لوگوں کے ذہنوں تک بھی پہنچ گیا کیونکہ پولس کی جانب سے شرپسندوں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کئے جانے سے انکے حوصلے دن بدن بلند ہوتے جارہے ہیں۔ شہر ناندیڑمیں بھی ہولی کے دن ایک مسلم فوڈ ڈیلیوری بوائے کو چند شرپسندوں نے بلاوجہہ مارپیٹ کرکے زخمی کردیا ۔

یہ سارا واقعہ شہر کے بجرنگ نگرمیں رونما ہوا ہے ۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح دیکھاجاسکتا ہے کہ7 مارچ کو دھلی وندن کے دن شہر کے بجرنگ نگر میں زوماٹو فوڈ ڈیلیوری کمپنی کا لڑکاجس کے چہرے پرداڑھی ہے جس سے اندازہ ہورہا تھا کہ وہ مسلمان ہے۔ جب وہ نوجوان گاہک کو فوڈ ڈیلیور کرنے کے بعد اسکے گھر کے باہر پیسے لینے کیلئے ٹھہرا ہوا تھا اس وقت چند نوجوان جو ہولی کے رنگ میں رنگے ہوئے تھے کہ اچانک مسلم نوجوان کو دیکھ کراسے مارنا پیٹنا شروع کردیااورایک شرپسند نے تو لکڑی سے نوجوان کی پیٹھ پر حملہ کردیا۔

نوجوان نے بتایا کہ یہ لوگ مسلم مخالف نعرے بھی لگا رہے تھے۔ اس کے بعد یہ شرپسند وہاں سے فرار ہوگئے ۔اس واقعہ کورونما ہوئے چار دن کاوقفہ ہوچکا ہے اور پولس میں اسکی شکایت بھی درج کروائی گئی ہے مگر ابھی ائیرپورٹ پولس نے کوئی کاروائی نہیں کی ہے۔

اس جانب ضلع ایس پی کو خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے اور قصورواروں کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کامطالبہ عوام کی جانب سے کیاجارہا ہے ۔ا س واردات کاویڈیولنک دیکھیں

https://fb.watch/jbLLEGTlfv/?mibextid=1YhcI9R