ناندیڑمیں 3ستمبرکو حضرت خالد سیف اللہ رحمانی کاجلسہ” تحفظ شریعت “سے خطاب

320

ناندیڑ:30اگست(ورق تازہ نیوز)دارالقضاءآل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ ناندیڑ کے زیراہتمام شہر میں 3 ستمبر2022بروزہفتہ کو ایک روزہ پروگرام رکھاگیا ہے جس میں مسلم پرسنل لاءبورڈ کے جنرل سکریٹری حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی دامت برکاتہم کے علادہ دیگر اکابرین شرکت فرمارہے ہیں ۔

اس طرح کی معلومات آج ناندیڑ میں دوپہر دوبجے دفتر دارالقضاءمیں منعقدہ پریس کانفرنس میں حضرت مفتی وقایت اللہ خالد قاسمی ‘ مفتی محمد خالد شاکر‘ مفتی محمد ایوب قاسمی ‘مولانا آصف ندوی ‘مولاناسرورقاسمی نے دی ۔اس موقع پرایڈوکیٹ محمدذوالفقارالدین صدیقی ‘ ایڈوکیٹ عبدالرحمن صدیقی بھی موجود تھے ۔ مفتی وقایت اللہ قاسمی صاحب نے حضرت خالد سیف اللہ رحمانی کے ناندیڑ میں منعقدہ پروگراموں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ناندیڑمیں3ستمبر کو صبح گیارہ تا دوپہرایک بجے تک خطاب اول ہوگا جس میں علماءودانشوران و خواص وعام کا اجلاس بمقام مسجد محمدیونس ‘اسٹیشن روڈناندیڑ ہوگا ۔

جبکہ اہم ومرکزی خطاب بعنوان ”تحفظ شریعت“ اسی شب بعدنماز مغرب تا شب ساڑھے نو بجے تک مسجد خواجگان ‘نظامی کالونی ناندیڑ میں ہوگا ۔جس سے حضرت والا خطاب فرمائیں گے۔مفتی وقایت اللہ قاسمی نے عوام الناس سے مذکورہ دونوں پروگراموں میں کثیر تعدادمیں شرکت کی اپیل کی ہے ۔اس موقع پر مفتی خالد شاکر قاسمی نے بتایا کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ کے زیراہتمام ناندیڑ کے علاوہ مراٹھواڑہ کے اورنگ آباد‘ ہنگولی ‘ جالنہ‘ پربھنی اوربیڑمیں بھی خطابات ہوں گے۔