ناندیڑمیں 25فروری کو ریاستی سطح کا مشاعرہ، معروف شعراءکرام کی شرکت
ناندیڑ۔ ۸۱ فروری ( نامہ نگار ):حکومت مہاراشٹرا کے محکمہ اقلیتی ترقیات کے ماتحت ادارہ مہاراشٹرا اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی ممبئی کی جانب سے 25 فروری بروز ہفتہ شام8 بجے ناندیڑ شہر کے اردو گھر میں ایک عظیم الشان مشاعرہ منعقد کیا جارہا ہے۔
جس میں مہمان خصوصی کے طور پر ریاست کے وزیر اعلیٰ و اردو اکادمی کے صدر ایکناتھ شندے اور مہمان اعزازی کے طور پر ناندیڑ ضلع کے سرپرست وزیر گریش مہاجن ، سابق چیف منسٹر اشوک چوہان ، ناندیڑ کے رکن پارلیمنٹ پرتاپ پاٹل ، ایم ایل سی ستیش چوہان ، وکرم کاڑے ، رام پاٹل راتوڑی کر ، ناندیڑ جنوب کے رکن اسمبلی موہن ہمبرڈے، ناندیڑ شمال کے رکن اسمبلی بالاجی کلیانکر، ضلع کلکٹر ابھجیت راﺅت، ضلع ایس پی شری کرشن کوکاٹے، میونسپل کمشنر ڈاکٹر سنیل لہانے شرکت کریں گے۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر سلیم محی الدین فرمائیں گے۔ جبکہ مشاعرہ کی صدارت اسلم مرزا کریں گے۔
اس مشاعرہ میں مہاراشٹرا بھر سے معروف شعراءشرکت کررہے ہیں۔ جن میں احمد وسیع، ڈاکٹر قاسم امام، عرفان جعفری، ڈاکٹر لکشمن شرما، طالب شولاپوری، اسلم چشتی ، یوسف دیوان، سندر مالیگاﺅی، خضر احمد شرر، مقصود آفاق ، کوثر جہاں، ابراہیم ساگر کے علاوہ مقامی شعراءمحمود علی سحر، کمال الدین صدیقی، تمیز احمد پرواز شرکت کریں گے۔
اس طرح کی اطلاع مہاراشٹرا اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرسید شعیب ہاشمی کی جانب سے دی گئی ہے۔ انہوں نے ناندیڑ کے عوام سے مشاعرہ میں کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے۔