ناندیڑمیں 24 ستمبرکوکُل ہند مشاعرہ‘ تیاری کے ضمن میں میٹنگ کا انعقاد

632

ناندیڑ۔ ۷۱ ستمبر ( نامہ نگار ):ناندیڑ واگھا لہ شہر میونسپل کارپوریشن کے ۵۲ ویں یوم تاسیس کا سال جاری ہے۔ ۵۲ ویں یوم تاسیس کے سلسلہ میں اپریل میں مختلف ثقافتی پروگرام میونسپل کارپوریشن کی جانب سے منعقد کئے گئے تھے چونکہ رمضان المبارک کا مہینہ جاری تھا اس لیے مشاعرہ کے پروگرام کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔

پچھلے عام اجلاس میں کارپوریٹر منتجب الدین نے مشاعرہ کے انعقاد کے لیے آواز اٹھائی تھی ۔ آج ڈپٹی میئرو مشاعرہ کمیٹی کے صدر عبدالغفار کی صدارت میں کل ہند مشاعرہ کی تیاری کے ضمن میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی تھی

جس میں سابق میئر عبدالستار، سابق ڈپٹی میئر مسعود احمد خان، شمیم عبداللہ ،کارپوریٹر عبدالحفیظ باغبان، سید شیر علی، عبدالرشید، فاروق بدویل ،عبدالعلیم خان، منتجب الدین، عبدالطیف، شعیب حسین، عبدالفہیم، نمائندہ کارپوریٹر منا بھائی کھوکھے والے، فیروز خان، واجد جاگیردار، محمد ناصر ، جاوید چاﺅش، پرویز خان، عبدالعزیز قریشی و دیگر موجود تھے۔

آئندہ 24 ستمبر بروز ہفتہ کو شام ۸ بجے بمقام حیدر گارڈن دیگلور ناکہ مال ٹیکڑی روڈ ناندیڑ میں ہونے جارہا ہے۔ مشاعرہ کے لیے عالمی شہرت یافتہ شعراء کرام کو مدعو کیا جارہا ہے۔