ناندیڑمیں 10جون کو مرکزی وزیر امیت شاہ کا جلسہ سے خطاب
بی جے پی کی عوامی رابطہ مہم ناندیڑ سے شروع ہوگی۔ اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کا جلسہ 10 جون کو ناندیڑ میں منعقد ہوگا۔ بی جے پی لیڈر پروین دریکر نے لوگوں سے مہاجن سمپرک مہم کا مشاہدہ کرنے کی اپیل کی اور اس یقین کا اظہار کیا کہ اس جلسہ سے ناندیڑ شہر کی ترقی کو فروغ ملے گا اور اس سے شہر کی ترقی کی سمت بدل جائے گی۔ اس موقع پر رکن پارلیمنٹ پرتاپ پاٹل چکھلیکر، مسٹر بھیم راو¿ کیرام (ایم اےل اے) سمیت بی جے پی لیڈران موجود تھے۔
پروین دریکر مہاجن سمپرک ابھیان کے موقع پر مرکزی وزیر داخلہ کے خطاب عام کے بارے میں معلومات دینے کے لیے آج منعقد ہ ایک پریس کانفرنس سے مخاطب تھے ۔ مزیدتفصیلات بتاتے ہوئے دریکر نے کہا کہ جلسہ گاہ کا مکمل انتظام پارٹی کی طرف سے کیا گیا ہے اور سرکاری اسکیموں کو عوام تک پہنچانے کا کام زور و شور سے جاری ہے۔ اب تک بی جے پی کی جانب سے کئے گئے کام کی معلومات عوام تک پہنچانا پارٹی کی جانب سے مہم چلائی جارہی ہے ۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کاناندیڑ دورہ ضلع کی ترقی کو فروغ دینے والاہوگا۔ بی جے پی کی جانب سے زیر التو ترقیاتی کاموں کو پٹری پر لانے کا کام کیا جا رہا ہے۔ جلسے کے لیے کارکن دن رات محنت کر رہے ہیں۔ مراٹھواڑہ سے جلسے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ موجود رہیں گے۔ جلسے کے لیے آنے والے شہریوں کے انتظامات کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
کارکن امن قائم کرنے کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔ بہر صورت ایک ریکارڈ توڑ جلسہ عام ہوگا۔ طیارے کی نائٹ لینڈنگ کے لیے حکومت سے اجازت مل گئی ہے اور دن رات جلسہ کی تیاریاں کی جائیںگی ۔
امت شاہ کی میٹنگ میں ملک کے کئی لیڈر شرکت کریں گے۔ یہیں سے وزیر اعظم نریندر مودی کی اپیل کی حمایت میں مہاجن سمپرک ابھیان شروع ہونے جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کی ترقی کے لیے دن رات محنت کی ہے اور بی جے پی کے تمام لیڈروں کو ساتھ لے کر چلے ہےں۔