ناندیڑ:17نومبر۔(ورق تازہ نیوز) ناندیڑ پولس نے آج معلومات دیتے ہوئے کہا کہ ناندیڑ تشدد معاملے میں اب تک 67 افراد کوگرفتار کیاگیا ہے۔جبکہ دیگر افراد کی تلاش جاری ہے جن کے لئے پولس کے خصوصی دستے تشکیل دئےے گئے ہیں۔پولس کا کہنا ہےکہ کچھ افراد گرفتاری کی خوف سے ناندیڑ سے باہر چلے گئے ہیں۔

آج 17نومبر کو 16 ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں 1 شیواجی نگر، 2 وزیر آباد اور 13 اتوارہ پولس اسٹیشن حدود سے تعلق رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ ناندیڑ ہنگامہ آرائی معاملے میں شہر کے چار پولس اسٹیشنوں میں مقدمات درج کئے گئے ہیں ۔جس کے بعد مسلمانوں میں خوف و ہراس پایاجاتا ہے کیونکہ اب تک بڑی تعدادمیں مسلم نوجوانوں کی گرفتاری عمل میں آئی ہے ۔

جس میں بیشتر افراد ایسے ہیں جن کا اس ہنگامہ آرائی سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں تھا ۔سب سے زیادہ کاروائی اتوارہ پولس اسٹیشن حدود کے علاقہ دیگلورناکہ سے متصل علاقوں میں پولس کی جانب سے انجام دی جارہی ہے ۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔