ناندیڑ:11ڈسمبر۔(ورق تازہ نیوز)آج ہفتہ کو پانچ نئے مریض کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے۔ضلع میں علاج حاصل کرنے والے مریضوں کی تعداد 19 ہے۔ ضلع میں کوروناسے صحت یاب مریضوں کی شرح تناسب 97.04فیصد ہے۔ انچارج ڈسٹرکٹ سرجن کے دستخط سے جاری کردہ معلومات کے مطابق 11 دسمبر کو کورونا انفیکشن سے کسی مریض کی موت نہیں ہوئی۔

جبکہ کورونا کے پانچ نئے مریض سامنے آئے ہیںاورآج ایک مریض کو صحت یاب ہونے کے بعد چھٹی دی گئی۔آج 910 رپورٹس میں سے 903 منفی اور 05 مثبت آئی ہیں جس کے نتیجے میں مریضوں کی کل تعداد 90،ہزار507 تک پہنچ گئی۔ آج کے پانچ نئے مریض آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ میں مثبت پائے گئے۔تاحال ضلع میںکورونا کے 19 فعال مریض ہیں جن میں ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کے تحت ہوم آئسولیشن میں12، گورنمنٹ ہاسپٹل وشنوپوری-01، پرائیویٹ ہاسپٹل-03، تعلقہ ہوم آیسولشن میں03 زیر علاج ہیںاورایک مریض انتہائی نگہداشت مرکز میں زیرعلا ج ہے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔