ناندیڑ میں کورونا کا کوئی مریض نہیں‘ افواہوں پردھیان نہ دیں: ہیلتھ آفیسر

ناندیڑ میں کورونا کا کوئی مریض نہیں‘ افواہوں پردھیان نہ دیں: ہیلتھ آفیسر

ناندیڑ: 28مارچ (ورق تازہ نیوز) ناندیڑشہر وضلع بھر میں کل رات سے یہ افواہ پھیل گئی کہ ناندیڑ کے اسراء نگر چیتنیہ نگر کے علاقہ میں ایک گھر میں کورونا وائرس کا مریض پایا گیا ہے اسلئے سارے علاقے کو مہر بند کردیاگیاہے۔ لیکن اس ضمن میں ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کے ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سریش سینھ بسین نے واضح الفاظ میں کہا کہ ناندیڑ شہر میں کرونا کا کوئی بھی مشتبہ مریض نہیں ہے اسلئے عوام افواہوں پر دھیان نہ دیں اورافواہیں بھی نہ پھیلائیں۔

یاد رہے کہ کل شب ہی اسرا ء نگر میں مسجد کے پیش امام نے بھی مسجد کے لاوڈ اسپیکر کے ذریعہ مشتبہ مریضوں پائے جانے کااعلان کیاتھا جس کے بعد لوگوں نے انکے اعلان کا ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پروائرل کردیا تھا ۔جس کی وجہہ سے یہ افواہ تیز سے پھیل گئی.