ناندیڑ:5مارچ (ورق تازہ نیوز)جاریہ سال 2021ءکے دوران ناندیڑضلع میں اب تک کے سب سے زیادہ کورونا پازیٹیو کیسیزآج جمعرات کوناندیڑمیں درج ہوئے ہے ۔ جمعرات 4 مارچ 2021 کو 125 افراد کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔ ان میں سے 60 آر ٹی پی سی آر ٹیسٹنگ اور 65 اینٹیجن کٹس ٹیسٹنگ میںمتاثر پائے گئے۔ دریں اثنا زیر علاج 81 مریضوں کوآج ڈسچارج دیاگیا۔آج 1ہزار799 رپورٹس میں سے 1ہزار658 رپورٹس منفی آئی۔ اب متاثرین کی مجموعی تعداد 24ہزار031 ہوگئی ہے جن میں سے 22ہزار516 متاثرین کو طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا ہے۔

اب ضلع بھر میں 698 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں اور ان میں سے 18 کی حالت تشویشناک ہے۔دریں اثناءکنوٹ تعلقہ کے اپارپیتھ سے تعلق رکھنے والے ایک 65 سالہ شخص کی بدھ ، 3 مارچ ، 2021 کو ڈسٹرکٹ اسپتال ، کوویڈ اسپتال ، ناندیڑ میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔آج ڈسچار ج ہونے والے مریضوں کی تفصیل اس طرح ہے۔گورنمنٹ میڈیکل کالج وشنوپوری 4 ، این آر آئی بلڈنگ اور میونسپل کارپوریشن کے تحت ہوم آئسولیشن 58 ، مکھیڑ کوویڈ ہسپتال 2 ، کنوٹ کوویڈ اسپتال 3 ، دےگلور کوویڈ ہسپتال 2 ، نجی ہسپتال 12 سمیت کل 81 متاثرہ افراد کو علاج کے بعد فارغ کردیا گیا ہے۔

آر ٹی پی سی آر کے معائنے میں ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کے علاقے میں 45 افراد ، لوہا میں 7 ، ہنگولی میں 3 ، ناندیڑ دیہی میں 3 ، ماہور میں 1 اورایوت محل کاایک مریض متاثر پایاگیا ۔ اینٹی جن ٹیسٹ میںناندیڑ میونسپل کارپوریشن 36 ، بھوکر 1 ، دھرم آباد 4 ، ماہور 2 ، کنوٹ 1 ، عمری 1 ، ناگپور 1 ، ناندیڑ دیہی 3 ، دیگلور 6 ، لوہا 3 ، مکھیڑ 4 ، ہنگولی میں 2 ،ایوت محل ایک مریض سمیت 65افراد متاثر پائے گئے۔ ضلع میں 698 مریض زیر علاج ہے۔ جس میں گورنمنٹ میڈیکل کالج وشنوپوری 39 ، ڈسٹرکٹ ہسپتال کوڈ ہسپتال ناندیڑ 62 ، ڈسٹرکٹ ہسپتال کوویڈ ہسپتال ناندیڑ (نئی عمارت) 29 ، کنوٹ کوویڈ ہسپتال 19 ، مکھیڑ کوویڈ اسپتال 5 ، حدگاو¿ں کوویڈ ہسپتال 6 ، ریونیو کوڈ کیئر سنٹر 52 ، دیگلور کوویڈ ہسپتال 6 ، ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کے تحت ہوم آئسولیشن کے تحت 274 ، ضلع ناندیڑ کے تعلقوں میں ہوم آئسولیشن کے تحت 109 مریض اور 97مریض نجی اسپتالوں میںزیرعلاج ہے۔