Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

ناندیڑمیں کورونا سے شفایاب مریضوں کاتناسب 90 فیصد

ناندیڑ:17 اکتوبر۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑضلع میں اب کورونا وباءکافی حد تک کنٹرول میں نظر آرہی ہے اور دن بدن نئے پازیٹیو کیسز میںکمی آرہی ہے ۔البتہ اموات کا سلسلہ جاری ہے۔آج شام موصولہ رپورٹ کے مطابق ضلع میں 196 کورونا سے متاثرہ افراد کوصحت میں بہتری کے بعد ڈسچارج کردیاگیا ۔دریں اثنا آج 90 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں سے 38 آر ٹی پی سی آر ٹیسٹنگ اور 52 اینٹیجن کٹس ٹیسٹنگ میں پازیٹیو پائے گئے ۔آج ضلع بھر میں1ہزار،054 سوئپ رپورٹس میں سے 924 رپورٹیں منفی آئی ہیں۔ ضلع میں اب متاثرین کی مجموعی تعداد 17ہزار987 ہوگئی ہے جن میں سے 15ہزار 797 افراد کو طبی علاج کے بعد فارغ کردیا گیا ہے۔ اسپتال میں تاحال 1ہزار597 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 50 کی حالت تشویشناک ہے۔

آج کی رپورٹ کے مطابق کورونا مریضوں کی دوران علاج موت ہوئی ہیں جن میں جمعرات 15 اکتوبر کو حمایت نگر کے کانڈلی سے تعلق رکھنے والی 75 سالہ خاتون ‘ اجول نگر ناندیڑ سے تعلق رکھنے والا 61 سالہ شخص ، ہفتہ 17 اکتوبر کو ، بیلا نگر ناندیڑ کا ایک 66 سالہ شخص نجی اسپتال میں دم توڑ گیا اور اردھا پور سے تعلق رکھنے والا 65 سالہ شخص ڈسٹرکٹ اسپتال کوڈ ہسپتال ناندیڑ میں چل بسا۔اس طرح ضلع میں کوروناسے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 480 ہوگئی ہے۔آج جو مریض ٹھیک ہوئے ہیں ان میں گورنمنٹ میڈیکل کالج ، وشنوپوری ، ناندیڑ میں 4 ، بلولی کوڈ کینسر سنٹر میں 3 ، حدگاو¿ں کوڈ کینسر سنٹر میں 4 ، کنوٹ کوویڈ کینسر سنٹر میں 4 ، لوہا کوویڈ کینسر سنٹر میں 4 ،مکھیڑ کوویڈ سنٹر4‘مدکھیڑ کوویڈ سنٹر5 ‘ضلع اسپتال کوویڈسنٹر11 ، دےگلور زینب کوویڈ کیئر سنٹر 1 ، قندھار کوڈ کیئر سنٹر 4 ، این آر آئی ، پنجاب بھون ، محصول بھون / ہوم آئسولشن 120 ،ماہور کوویڈ کیئر سنٹر 5 ، اردھا پور کوڈ کیئر سنٹر 2 ، نجی ہسپتال 24شامل ہیں۔انھیںصحت یاب کے بعداسپتال و کوویڈسنٹرس سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

ضلع میں صحت یاب مریضوں کے تناسب کی شرح 90.81 فیصد تک پہونچ گئی ہے ۔آج آر ٹی پی سی آر معائنے میں ناندیڑ میونسپل کارپوریشن حدود میں صرف 26 ، اردھاپور 1 ، بلولی 1 ، کنوٹ 2 ، قندھار 1 ، ایوت محل کا ایک 1 ، ناندیڑ دیہی 2 ، دیگلور 1 ، لوہا 1 ، مکھیڑ 1 ، ہنگولی کا 1مریض ۔ مجموعی طور پر 38 افراد پازیٹیو پائے گئے۔اینٹی جن ٹیسٹ میں ناندیڑ میونسپل کارپوریشن حدودمیں 30 ، اردھاپور 1 ، حدگاو¿ں 1 ، ماہور 1 ، نائیگاوں 1 ، عمری 5 ، ناندیڑ دیہی 4 ، مدکھیڑ 1 ، کنوٹ 4 ، قندھار 2 ، دھرم آباد 2 میں۔ا س ٹیسٹ میں مجموعی طور پر 52 افراد کورونا متاثرہ پائے گئے