ناندیڑ:13فروری ۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑضلع میں کورونا کاخطرہ ابھی بھی برقرار ہے۔ کیونکہ روزانہ نئے پازیٹیو کیسز مل رہے ہیں۔آج بروز ہفتہ کو بھی 32 افراد کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے ان میں سے 14 آر ٹی پی سی آر اور 18 اینٹیجن کٹس میں متاثر پائے گے دریں اثنا زیر علاج 28 کورونا متاثرین کو صحت میں بہتری کے باعث اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔آج کی 563 رپورٹس میں سے 530 رپورٹیں منفی آئیں۔

ضلع میں اب متاثرین کی مجموعی تعداد 22ہزار823 ہوگئی ہے ، ان میں سے 21ہزار770 افراد کو طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا ہے۔ ہسپتال میں کل 254 مریض زیر علاج ہیں اور ان میں سے 7 کی حالت تشویشناک ہے۔ ناندیڑضلع میں اس خطرناک وباءکے باعث 590 فوت ہوئے ہیں۔آج ڈسچار ج کئے گئے مریضوں کی تفصیل اس طرح ہے ۔

گورنمنٹ میڈیکل کالج وشنوپوری 1 ، این آر آئی بلڈنگ اور میونسپل کارپوریشن‘ ہوم آئسولیشن کے تحت 17 مکھیڑ کوویڈ ہسپتال 2 ، نجی ہسپتال 2 ، ڈسٹرکٹ ہسپتال کوویڈ اسپتال ناندیڑ 1 ، قندھار 4 ، کنوٹ کووید ہسپتال 1 سمیت کل 28 متاثرہ افراد کو فارغ کردیا گیا۔ضلع میں صحت یاب مریضوں کی شرح 95.38 فیصد ہے۔آج کے پازیٹیو کیسز میں آر ٹی پی سی آر کے معائنے میں ناندیڑ میونسپل کارپوریشن حدود میں 8 ، قندھار تعلقہ 1 ، مکھیڑ 1 ، ناندیڑ دیہی 2 ، کنوٹ 1۔ مجموعی طور پر 14 متاثرہ افراد پائے گئے۔ اینٹی جن یسٹ میںناندیڑ میونسپل کے علاقوں میں13 اور ناندیڑ دیہی 5 ۔ مجموعی طور پر 18 متاثرہ افراد پائے گئے۔ ضلع میں 254 مریض زیر علاج ہیں۔ گورنمنٹ میڈیکل کالج وشنوپوری میں 1 ، کارپوریشن کے تحت این آر آئی بلڈنگ اور ہوم آئسولیشن میں 17 ، مکھیڑ کوویڈ اسپتال میں 2 ، نجی اسپتال میں 2 ، ڈسٹرکٹ اسپتال کوویڈ اسپتال ناندیڑمیں 1 ، قندھار میں 4 اور کنوٹ کووید اسپتال میں 1 ایک مریض زیرعلاج ہے