ناندیڑمیں ڈیجیٹل میڈیا پریشد کی ضلع کمیٹی کی تشکیل نو
ناندیڑ:4مارچ (راست)ریاست مہاراشٹر میں صحافیوں کی سب سے بڑی تنظیم مراٹھی پترکار پریشد نے ڈیجیٹل میڈیا میں خدمات انجام دینے والے صحافیوں کو متحد کرنے اور انہیں ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کیلئے” ڈیجیٹل میڈیا پریشد “ کے نامی سے ایک اپنی ذیلی تنظیم قائم کی ہے۔ڈیجیٹل میڈیا پریشد کے قیام کے اعلان کے ساتھ ہی اس کی ممبرسازی اور ضلع سطح پر عہدہداران کی ورکنگ کمیٹیاں تشکیل دی جارہی ہے۔ناندیڑ میں ضلع ورکنگ کمیٹی کی تشکل عمل میں آئی ہے۔آج اسی سلسلہ میں ریسٹ ہاﺅس میں ایک اہم مشاورتی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔میٹنگ میں مراٹھی پترکار پریشد کے ضلع صدر وسینئر صحافی گوردھن بیانی ،روندر سنگم وار ،کرن کلکرنی ،نریش دنڈوتے ،ایم سی این ا ردو نیوز کے حیدرعلی ودیگر افراد موجو د تھے۔اس میٹنگ میں ڈیجیٹل میڈیا پریشد کے نو منتخب عہدیداران کے ناموں کا اعلان کیا گیا اور انہیں عہدوں کی تقرری سے متعلق سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے۔
مراٹھواڑی پترکار پریشد کے ضلع صدر سینئر صحافی گوردن بیانی نے سبھی نو منتخب عہدیداران کا خیر مقدم کیا اور انہیں سرٹیفکیٹ پیش کیا۔ڈیجیٹل میڈیا پریشد کے ضلع صدر کی حیثیت سے سینئر صحافی دلیپ شندے ، کارگذارصدر انیل مادستوار ،ضلع سیکریٹری نمسکار مہاراشٹر چینل کے ایڈیٹر سنگ رتن پوار ،نائب صدر تاناجی شیڑگاﺅنکر ،گوتم بنسوڑے ،سیکریٹری نریش تپتے وار ،خازن کے طورپر ون چینل کے ایڈیٹر ضمیر احمد خان ،ضلع ناظم تنظیم ناندیڑ تحریک چینل کے ایڈیٹر ناصر احمد ثانی ،اسسٹنٹ سیکریٹری دیپک ارمل وار ،ارجن راٹھوڑ ،کو ذمہ داریاں سونپی گئی۔آج سے ہی اس نئی تنظیم کے لئے ضلع میں ممبر سازی کی بھی شروعات کی گئی ہے۔ڈیجیٹل میڈیا کے شعبہ میں صحافتی خدمات انجام دینے والے افراد سے اپیل کی جارہی ہے کہ وہ اس تنظیم کی رکنیت حاصل کرنے کیلئے درخواست جمع کرے۔رکنیت کے لئے درخواست جمع کرنے کیلئے ایک پاسپورٹ سائز تصویر ،آدھار کارڈ کی فوٹو کاپی ،جس چینل کے لئے کام کررہے ہیں اس کا آئی ڈی کارڈ کی فوٹو کاپی ساتھ میں رکنیت کے لئے مقرر کی گئی تین سو روپئے فیس جمع کرکے رسید حاصل کرے۔
چار مارچ سے شروع کی جارہی ممبر سازی مہم 12 مارچ تک جاری رہے گی۔ممبر سازی کیلئے ضلع کے مختلف مقامات کے لئے الگ الگ افراد کو ذمہ دار بنایا گیاہے جس کے تحت ناندیڑ شہر کے لئے سنگ رتن پوار موبائل نمبر 7798904000،نائے گاﺅں ،عمری اور دھرم آباد کے لئے گوتم بنسوڑے 9422873337،دیگلور ،بلولی ،مکھیڑ کے لئے نریش تپتے وار 9011199981،لوہا قندھار کے لئے دیپک ارمل وار8830113592،سے رابطہ کیا جاسکتاہے۔ممبر سازی مکمل ہونے کے بعد تعلقہ کی کمیٹیاں اور شہر کی کمیٹی بھی بنائی جائے گی۔اور اس تنظیم کے ذریعہ ڈیجیٹل میڈیا کے شعبہ میں خدمات انجام دینے والے صحافیوں کے مسائل کو حل کرنے انہیں وقفہ وقفہ سے ٹریننگ دینے انہیں حکومت کی مختلف اسکیموں سے فائدہ دلانے کی بھی کوشش کی جائے گی۔مراٹھی پترکار پریشد کی نگرانی میں یہ ڈیجیٹل میڈیا پریشد اپنے کام کرے گی۔